تاپی گیس پائپ لائن منصوبے سے روزگار کے مواقع‘

توانائی کی کمی دور کرنے اور جی ڈی پی کی شرح بہتر بنانے میں مدد ملے گی، وزیر مملکت برائے پٹرولیم جام کمال

جمعہ 19 جنوری 2018 13:35

تاپی گیس پائپ لائن منصوبے سے روزگار کے مواقع‘
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) وزیر مملکت برائے پٹرولیم جام کمال نے کہا ہے کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبے سے مقامی سطح پر روزگار کے مواقع‘ معیشت کے لئے درکار توانائی کی کمی دور کرنے اور جی ڈی پی کی شرح بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ثریا جتوئی کے سوال کے جواب میں جام کمال نے بتایا کہ تاپی گیس پائپ لائن ترکمانستان سے بھارت تک جائے گی۔

یہ پراجیکٹ بجلی پیدا کرنے میں معاونت کرے گا جس سے مستقبل کی بجلی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ پائپ لائن کی سیکیورٹی کے لئے مقامی لوگوں کی خدمات لی جائیں گی۔ تاپی کے تحت گیس کی لاگت بہت زیادہ نہیں ہے۔ منصوبے کی تعمیر سے ملک میں درکار توانائی پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ جی ڈی پی کی شرح بہتر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :