10 فیصد سے زیادہ لائن لاسزوالے فیڈر پر لوڈشیڈنگ ہوگی‘

بجلی کے بقایا جات آسان شرائط پر ماہانہ اقساط پر ادا کرنے کی سہولت دی جاسکتی ہے، معاف نہیں ہو سکتے وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی کا قومی اسمبلی میں جواب

جمعہ 19 جنوری 2018 13:35

10 فیصد سے زیادہ لائن لاسزوالے فیڈر پر لوڈشیڈنگ ہوگی‘
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ جس فیڈر پر لائن لاسز 10 فیصد سے زیادہ ہوں گے وہاں پر لوڈشیڈنگ ہوگی‘ بجلی کے بقایا جات آسان شرائط پر ماہانہ اقساط پر ادا کرنے کی سہولت دی جاسکتی ہے تاہم بقایا جات معاف نہیں ہو سکتے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران نسیمہ حفیظ پانیزئی کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے توانائی ڈویژن عابد شیر علی نے بتایا کہ جس فیڈر پر دس فیصد سے زائد لاسز ہوں گے وہاں پر لوڈشیڈنگ ہوگی۔

بلوچستان میں سمارٹ میٹرنگ میں کچھ مسائل ہیں۔ حکومت بجلی کی چوری روکنے اور نقصانات کو کم کرنے‘ بقایا جات کی وصولی میں تیزی لانے‘ بجلی میں کمی لانے کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرتے ہوئے صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کے ذمہ بقایا جات ہیں ان کو آسان شرائط پر قسطیں کرکے دیں گے تاہم بقایا جات معاف نہیں ہو سکتے یہ ادا کرنے پڑیں گے۔