ایم ڈی پی ایس او کی تقرری خالصتاً میرٹ پر کی گئی

وزیر مملکت برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل جام کمال خان کا قومی اسمبلی میں جواب

جمعہ 19 جنوری 2018 13:35

ایم ڈی پی ایس او کی تقرری خالصتاً میرٹ پر کی گئی
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) وزیر مملکت برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل جام کمال خان نے کہا ہے کہ ایم ڈی پی ایس او کی تقرری خالصتاً میرٹ پر کی گئی ہے‘ ان کا تجربہ 38 سال کا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جنید اکبر کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل جام کمال نے بتایا کہ ایم ڈی پی ایس او کا تجربہ 38 سال کا ہے۔ موجودہ ایم ڈی کی تقرری خالصتاً میرٹ پر کی گئی ہے۔ اس کے لئے چھ امیدواروں کی حتمی شارٹ لسٹ وزارت کو بھجوائی گئی۔ ان کی تقرری ایل این جی ٹرمینل کی نیلامی کے بعد کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :