قومی اسمبلی اجلاس، ممتاز سائنسدان ڈاکٹر اشفاق‘ منو بھائی‘ کوئٹہ میں شہید ہونے والے پولیو ورکرز کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی

جمعہ 19 جنوری 2018 13:35

قومی اسمبلی اجلاس، ممتاز سائنسدان ڈاکٹر اشفاق‘ منو بھائی‘ کوئٹہ میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) قومی اسمبلی میں ممتاز سائنسدان ڈاکٹر اشفاق‘ منو بھائی‘ کوئٹہ میں شہید ہونے والے پولیو ورکروں کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں سپیکر سردار ایاز صادق نے ممتاز سائنسدان ڈاکٹر اشفاق‘ مصنف منو بھائی‘ ایف سی اہلکاروں اور کوئٹہ میں شہید ہونے والے پولیو ورکروں کے لئے فاتحہ خوانی کرانے کی مولانا امیر زمان کو ہدایت کی جس پر انہوں نے فاتحہ خوانی کرائی۔