قومی ایئر لا ئن کی نج کاری کے خلاف سی بی اے کا احتجاج ریلی

وفاقی وزیر نج کاری کے بیان کی مزمت پی آئی اے کے ملازمین کو سرکاری سطح پر دی جا نے والی میڈیکل سہولت پہلے کی طرح برقرار رکھی جا ئے صدر ایئر لیگ آف پی آئی اے ایمپلا ئز (سی بی ای) گو ہیر موخی کا ریلی کے اختتام پر خطاب

جمعہ 19 جنوری 2018 13:15

قومی ایئر لا ئن کی نج کاری کے خلاف سی بی اے کا احتجاج ریلی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) قومی ایئر لا ئن کی نج کاری کے خلاف ایئر لیگ آف پی آئی اے ایمپلا ئز (سی بی ای)کا احتجاج ریلی تفصیل کے مطا بق گز شتہ روز پی آئی اے بکنگ آفس کے سامنے قومی ایئر لا ئن کی نج کاری کے خلاف ایئر لیگ آف پی آئی اے ایمپلا ئز (سی بی ای)نے احتجاج کیااس موقہ پر سی بی اے یو نین کے صدر گو ہر منیر موخی نے کہا کہ چند نا عا قبت اندیش خود سا ختہ لیڈر پی آئی اے کے دشمنوں کے ساتھ مل کر قومی ایئر لا ئن کی نج کاری چا ہتے ہیںہم وفاقی وزیر نج کاری کمیشن دا نیال عزیز کے بیان کی شدید مزمت کر تے ہیں انہوں نے کہا ایک منصو بے کے تحت پی آئی اے کے مستقل ملازمین کو سرکاری سطح پر دی جا نے والی میڈیکل کی سہولت واپس لیکر اس کا کنٹریکٹ یو نا ئٹڈ انشورنس نا می کمپنی کو دیا جا رہا ہے جس سے ملازمین کو بہت زیادہ نقصان ہو گا انہوں نے مطا لبہ کیا کہ پی آئی اے کے ملازمین کو سرکاری سطح پر دی جا نے والی میڈیکل کی سہولت پہلے کی طرح برقرار رکھی جا ئے اور ملازمین کو احتجاج کا دا ئرہ وسیع کر نے پر مجبور نہ کیا جا ئے احتجاج میں درجنوں پی آئی اے ملازمین نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :