ورکنگ بانڈری پربھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ،

مزید 2 شہری شہید، ایک زخمی پنجاب رینجرز کی منہ توڑ جوابی کاروائی سے دشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں

جمعہ 19 جنوری 2018 13:05

ورکنگ بانڈری پربھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ،
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ بانڈری پر مسلسل دوسرے روز بھی بلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری کا سلسلہ جاری، بھارتی فائرنگ سے مزید 2 پاکستانی شہید اور زخمی ہوگیا، پنجاب رینجرز کی منہ توڑ جوابی کاروائی سے دشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو بھارتی فورسز نے پھر ورکنگ بانڈری کے ہرپال،، باجڑہ گھڑھی اور سجیت گڑھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری کی ، جس کے نتیجے میں دو شہری شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا ، لاشوں اورزخمی کو سی ایم ایچ منتقل کردیاگیا ۔دوسری جانب پنجاب رینجرز کی جانب سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا گیا، جس کے بعد دشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں۔

متعلقہ عنوان :