لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ سے تعلقات کے شبہ پر معزور لڑکی کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،ویڈیو بنا کر فیس بک پر اپلوڈ کر دی،پولیس بھی دیکھ کر حیران رہ گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 19 جنوری 2018 12:41

لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ سے تعلقات کے شبہ پر معزور لڑکی کو بری طرح تشدد ..
(اردو پوائنٹ تازہ اخبار 19جنوری 2018)لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ سے تعلقات کے شبہ پر معزور لڑکی کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ویڈیو فیس بک پر اپلوڈ کر دی،پولیس بھی دیکھ کر حیران رہ گئی ۔تفصیلات کے مطابق وکٹوریہ کے شہر گپس لینڈ کے ایک پارک میں تین لڑکیوں نے ایک معزور لڑ کی کو اپنے بوائے فیرینڈ سے تعلقات کے شک پر شدید تشدد کا نشانہ بنانا ڈالا۔

معزور لڑکی کے ہاتھ آگ پر جلائے گئے جب کہ لکڑی کے میز پر لڑکی کا سر متعدد بار مارا گیا۔

(جاری ہے)

متاثرہ لڑکی منہ پر سوجن ہونے کی وجہ سے عینک تک نہیں لگا سکتی،لڑکیوں نے تشدد کرنے کے بعد اس کی وڈیو بنائی اور فیس بک پر اپلو ڈ کر دی،ویڈیو نے پولیس سمیت ہر کسی کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔ تشدد کرنے والی دو لڑکیوں کی عمریں 15سال جب کہ ایک لڑکی کی عمر 12سال ہے۔12سالہ لڑکی کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا جب کہ باقی دو لڑکیوں کو ڈکیتی اور حملہ کر واردات  میں رکھا گیا ہے۔متاثرہ لڑکی کی صحت اب بحال ہو رہی ہے،جب کہ تشدد کرنے والی لڑکیوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا کہا گیا ہے۔