راؤ انوار کے خلاف انکوائری میرٹ پر ہو گی ۔ رکن انکوائری کمیٹی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 جنوری 2018 12:28

راؤ انوار کے خلاف انکوائری میرٹ پر ہو گی ۔ رکن انکوائری کمیٹی
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2018ء): نقیب اللہ محسود قتل کیس میں انکوائری کمیٹی نے آج ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو طلب کر رکھا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے رکن انکوائری نے کہا کہ کمیٹی کوئی دباﺅ برداشت نہیں کرے گی ۔ڈی آئی جی سلطان خواجہ نے کہا کہ راؤ انوار کے خلاف انکوائری زیرو ٹالرینس کی بنیاد پر ہو گی ۔ مجھے یقین ہے کہ ہم میرٹ پر انکوائری کریں گے ۔

(جاری ہے)

گواہوں کی آمد سے متعلق سوال کے جواب میں رکن انکوائری کمیٹی نے کہا کہ ہم نے سب کو پیغام دے دیا ہے۔ اس کیس کی اوپن انکوائری ہو گی اور یہ انکوائری زیادہ دن چلے گی۔ یا درہے کہ نقیب اللہ محسود ان کاؤنٹر کیس پر چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر آئی جی سندھ نے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جی ثناء اللہ عباسی ڈی آئی جی سلطان خواجہ اور ڈی آئی جی آزاد خان شامل ہیں جو راؤ انوار سے ان کاؤنٹر سے متعلق تفتیش کریں گے ۔