Live Updates

عمران خان 2 روزہ دورے پر دبئی روانہ ،

شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈز ریزنگ مہم میں حصہ لیں گے

جمعہ 19 جنوری 2018 12:55

عمران خان 2 روزہ دورے پر دبئی روانہ ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 2 روزہ دورے پر دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔ عمران خان دبئی میں شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈز ریزنگ مہم میں حصہ لیں گے۔ جمعہ کو عمران خان 2 روزہ دورے پر دبئی روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

عمرا ن خان دبئی میں شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈز ریزنگ کریں گے اس کے علاوہ عمران خان دبئی میں پی ٹی آئی کے رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شیخ رشید بھی شوکت خانم ہسپتال کی فنڈنگ ریزنگ کیلئے دبئی پہنچ چکے ہیں۔ دبئی روانہ ہونے کے موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما عون چوہدری بھی عمران خان کے ہمراہ تھے۔ عمران خان 23 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :