پی آئی اے کی پرواز میں 2 ایئرہوسٹس آپس میں لڑ پڑیں،

تند و تیز جملوں کا تبادلہ تمام عملہ اپنی ذمہ داریاں چھوڑ کر بیچ بچا کرانے لگا،عملے کی چیخ وپکارسیفلائٹ میں موجود بچے سہم گئے

جمعہ 19 جنوری 2018 12:52

پی آئی اے کی پرواز میں 2 ایئرہوسٹس آپس میں لڑ پڑیں،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) قومی ایئر لائن کی کراچی آنے والی پرواز میں 2 ایئرہوسٹس آپس میں لڑ پڑیں، تمام عملہ اپنی ذمہ داریاں چھوڑ کر بیچ بچا کرانے لگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 313 میں 2 ایئرہوسٹس آپس میں لڑ پڑیں۔ دونوں کے درمیان تند و تیز جملوں کا تبادلہ ہوا اور دونوں کی جانب سے مسافروں کے سامنے اس قدر شور شرابہ کیا گیا کہ طیارے میں موجود بچے سہم گئے اور طیارے میں موجود تمام عملہ اپنی ذمہ داریاں چھوڑ کر ان میں بیچ بچا کرانے لگا۔

متعلقہ عنوان :