Live Updates

پارلیمنٹ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ، ڈاکٹر شیریں مزاری

عوام میں بیٹھے لوگ عوام کے اصل ایشوز حل کرنے کی بجائے عمران خان پر تنقید کر رہے ہیں،قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے مک مکا کرلیا ہے ، ترجمان چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور چیف وہیپ کا شدید ردعمل کا اظہار

جمعہ 19 جنوری 2018 12:52

پارلیمنٹ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ، ڈاکٹر شیریں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) ترجمان چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور چیف وہیپ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہاہے کہ پارلیمنٹ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ ڈاکٹر شیریں مزاری عوام میں بیٹھے لوگ عوام کے اصل ایشوز حل کرنے کی بجائے عمران خان پر تنقید کر رہے ہیں۔ جمعہ کو قومی ا سمبلی میں عمران خان کے خلاف قراردا دمنظور کئے جانے کو قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مک مکا قرار دیتے ہوئے شیریں مزاری نے کہاکہ قومی پالیسی پر وضاحت کی بجائے وزیر اعظم کا واحد مقصد پارلیمنٹ میں آل شریف کی صفائیاں پیش کرنا ہے۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ابھی تک پارلیمنٹ میں صدارتی خطاب پر بحث شروع نہیں کروائی۔ کیا ہی اچھا ہوتا اگر پارلیمنٹ سرعام پاکستان کو توڑنے کی باتیں کرنے والے کے خلاف قراداد لاتی۔

(جاری ہے)

شیریں مزاری نے کہاکہ فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں ضم نہ کروانے والوں کے خلاف کیوں قرارداد نہیں لائی گئی پارلیمنٹ کا کورم حکومت کی سنجیدگی کا اظہار کرتا ہے۔

عام طور پر حکومت کورم پورا نہیں کر پاتی مگر ایک نااہل شخص کے لیے قانون سازی میں سب پہنچ جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے انتہائی اہم قومی معاملات پر قراردادیں ردی کی ٹوکری میں پھینک دی گئی۔یہی حکومت قومی اسمبلی کی قراردادوں کو ردی کی ٹوکری میں پھینکتی ہے۔ شیریں مزاری نے کہاکہ امریکہ کے خلاف تحریک انصاف کی 2017 کی قرارداد کو نظر انداز کیا گیا ۔سعودی اتحاد کا حصہ بننے کی بنا پر یمن سے متعلق قرارداد بھی نظر انداز کی گئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات