Live Updates

افراتفری کے خواہشمند سیاسی عناصر کے عزائم ڈھکے چھپے نہیں‘ شہباز شریف

جمعہ 19 جنوری 2018 12:52

افراتفری کے خواہشمند سیاسی عناصر کے عزائم ڈھکے چھپے نہیں‘ شہباز شریف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ افراتفری کے خواہشمند سیاسی عناصر کے عزائم ڈھکے چھپے نہیں‘ جمہوریت عوام کی خدمت کا نام ہے‘ خالی نعروں سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو شہباز شریف سے سربراہ پشتونخواہ عوامی ملی پارٹی محمود خان اچکزئی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پارلیمنٹ قابل احترام ادارہ ہے۔ جمہوریت عوام کی خدمت کا نام ہے۔ خالی نعروں سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی۔ افراتفری کے خواہشمند سیاسی عناصر کے عزائم ڈھکے چھپے نہیں۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات