Live Updates

نقیب 2014ء میں مفرور تھا ، اس کے خلاف سچل تھانے میں مقدمہ درج ہوا۔ را ؤ انوار

مجھے سیاسی طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے ، پی ٹی آئی والے میرے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انورا کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 جنوری 2018 12:20

نقیب 2014ء میں مفرور تھا ، اس کے خلاف سچل تھانے میں مقدمہ درج ہوا۔ را ؤ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2018ء) : ایس ایس پی ملیر راؤ انوار آج نقیب ان کاؤنٹر کیس میں تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے ۔ تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونےسے قبل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نقیب محسود جرائم پیشہ ملزم تھا ، میں اس کے تمام ثبوت پیش کروں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نقیب محسود 2014ء میں مفرور ہوا ، اس کے خلاف تھانہ سچل میں مقدمہ درج ہوا جبکہ ایف آئی آر بھی سامنے آ گئی ۔

نقیب نے تاوان کے لیے میمن تاجر کو اغوا بھی کیا ، جس کے بعد ایک پولیس مقابلے میں نور عالم اور زاہد اللہ سمیت نقیب کے چار ساتھی مارے گئے ۔ ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ میں 100 فیصد سمجھتا ہوں کہ نقیب جرائم پیشہ تھا، مجھے سیاسی بنیاد پر نشابہ بنایا جا رہا ہے ۔ میں نے حلیم عادل شیخ کے خلاف مقدمہ درج کیا جس پر سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی والے میرے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :