معروف ادیب‘ دانشور ‘ کالم نویس، مصنف اور ڈرامہ نگار منیر احمد قریشی المعروف منو بھائی انتقال کر گئے

جمعہ 19 جنوری 2018 12:52

معروف ادیب‘ دانشور ‘ کالم نویس، مصنف اور ڈرامہ نگار منیر احمد قریشی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) معروف ادیب‘ دانشور ‘ کالم نویس، مصنف اور ڈرامہ نگار منیر احمد قریشی المعروف منو بھائی انتقال کر گئے‘ ان کی عمر 84 برس تھی‘ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ جمعہ کو معروف ادیب‘ دانشور ‘ کالم نویس، مصنف اور ڈرامہ نگار منو بھائی لاہور میں انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

منو بھائی کچھ عرصہ سے گردوں اوردل کے عارضہ میں مبتلا تھے اور شدید علالت کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کا ڈائیلائسز بھی کیا جاتا تھا۔

منو بھائی 6 فروری 1933 کو وزیرآباد میں پیدا ہوئے اور وہ 50 سال سے زائد عرصے تک کالم نگاری سے منسلک رہے۔ منوبھائی نے پاکستان ٹیلی وژن کے لیے بہت سے ڈرامے لکھے ان کا سب سے مشہور ڈرامہ سونا چاندی ہے۔2007ء میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔