وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ کا منو بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعہ 19 جنوری 2018 12:48

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ کا منو بھائی کے انتقال ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ نے ادیب، دانشور، کالم نگار، ڈرامہ نویس اور صحافی منو بھائی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو انہوںنے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ ان کی وفات ملک، ادب اور صحافت کے لئے بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے علم و ادب کے تمام شعبہ جات میں اپنا نام کمایا اور نوجوان نسل کو امید، لگن اور جستجو کا پیغام دینے کے لئے قلم کا استعمال کیا۔ تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے علاج کے لئے انہوں نے سندس فاؤنڈیشن قائم کی جو صدقہ جاریہ ہے۔ انہوں نے مرحوم و مغفور کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔