افغانستان میں داعش کے ابھرنے میں ہمارا کوئی ہاتھ نہیں، امریکہ

داعش سے نمٹنے کا واحد راستہ میدان جنگ،ہلاک کر دیا جائے یا پھر انہیں پکڑ لیا جائے،امریکی سفیر کی پریس کانفرنس

جمعہ 19 جنوری 2018 12:48

افغانستان میں داعش کے ابھرنے میں ہمارا کوئی ہاتھ نہیں، امریکہ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) امریکہ نے اپنے اس الزام کی ایک بار پھر سختی سے تردید کی ہے کہ جنگ زدہ ملک افغانستان میں داعش کے نام سے ابھرنے والے نئے دہشت گرد گروپ کے پیچھے اس کا ہاتھ ہے۔بعض حلقوں کی جانب سے، جن میں سابق افغان صدر حامد کرزئی اور روس بھی شامل ہیں حالیہ مہینوں میں یہ کہا جاتا رہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں اسلامک سٹیٹ کی مدد کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابل میں افغانستان کے لیے امریکی سفیر جان باس نے امریکی موقف دوہراتے ہوئے کہا کہ میں یہ بات زور دے کر کہتا ہوں کہ داعش کو امریکہ افغانستان میں نہیں لایا۔ امریکہ نے کبھی بھی داعش کی تخلیق، اسے بنانے یا اس کے ہولناک حملوں کی حمایت نہیں کی۔امریکہ سفیر باس نے کہا افغانستان میں داعش کے ساتھ مفاہمت یا امن کے لیے کام کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ان کے ساتھ نمٹنے کا واحد راستہ میدان جنگ ہی ہے کہ یا تو انہیں ہلاک کر دیا جائے یا پھر انہیں پکڑ لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :