فیکلٹی آف میڈیا یوسی پی کے زیراہتمام عالمی جرنلزم کانفرنس کے سکالرزکے اعزاز میں تقریب

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 19 جنوری 2018 12:08

فیکلٹی آف میڈیا یوسی پی کے زیراہتمام عالمی جرنلزم کانفرنس کے سکالرزکے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جنوری2018ء) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کے زیراہتمام انٹرنیشنل جرنلزم کانفرنس 2017 کے سکالرزکے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ فلم اینڈ تھیٹر سنٹر میں ہونے والی تقریب میں مہمان خصوصی پروریکٹر یوسی پی ڈاکٹر ظفر اللہ ،ڈین میڈیا سکول ،عالمی جرنلزم کانفرنس اکیڈمک ریویو کمیٹی کے سربراہ پروفیسرڈاکٹر مغیث الدین شیخ، جرنلزم کانفرنس کے سربراہ پروفیسر عامر رفیق سمیت فیکلٹی ممبران اور طلبا وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں انٹرنیشنل جرنلزم کانفرنس 2017 کے پانچ ٹاپ اسکالرزڈاکٹر مدثر حسین شاہ ،حفصہ جاوید، نورالعین ، محمد سلمان اور میجر نوید انجم کو اعزازی شیلڈز اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

ڈین پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے اسکالرز کویوسی پی میں خوش آمدید کہا اورتحقیقی کام پر مبارکباد دی۔ انکاکہنا تھا تعلیم و تحقیق سکالرزکی نشونما میں اہم کردار اداکرتی ہے۔ پروریکٹرڈاکٹر ظفراللہ نے کہا نوجوان سکالرز، تعلیم وتربیت اورتحقیق کے میدان میں آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں ۔انٹرنیشنل جرنلزم کانفرنس کے سربراہ عامر رفیق کا کہنا تھا ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کی کوششوں اور رہنمائی سے کانفرنس کا انعقاد ممکن ہوا۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے گئے۔