لڑکے سے تعلقات کے شبے پر ماموں نے بھانجی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد درد ناک طریقے سے قتل کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 19 جنوری 2018 12:01

لڑکے سے تعلقات کے شبے پر ماموں نے بھانجی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے ..
لندن (اردوپوائنٹ تازہ اخبار 18جنوری2018) لڑکے سے تعلقات کے شبے پر ماموں نے بھانجی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد درد ناک طریقے سے قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق لندن میں مجاہد ارشد نامی شخص نے اپنے ساتھی ٹپو کے ساتھ مل کر 19سالہ سلائن ڈھوکرا ن کو اس کے گھر سے اغوا کیا،زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد درد ناک طریقے سے قتل کر دیا۔بعد ازاں اس کی لاش کو فریزر میں رکھ دیا۔

تا کہ اس تک کوئی پہنچ نہ سکے۔سلائن کے ساتھ اس کی دوست کو بھی اغوا کیا گیا۔ لڑکی کے ماموں کو شک تھا کہ اس کی بھانجی کے تعلقات کسی لبنا نی مسلمان کے ساتھ ہیں،جس کے بعد اس نے اس کو قتل کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کا سوچ لیا۔پولیس کے مطابق لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے پہلے ا س کے ہاتھ اور ٹانگیں باندھی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ملزمان کی کوشش تھی کہ دونوں لڑکیوں کو اغوا کیا جائے اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا جائے اور تیزاب کے ساتھ ان کی لاشوں کو مسخ کر دیا جائے۔

ملزمان نے دونوں لڑکیوں کے منہ میں جرابیں دے کر ٹیپ سے باندھ دیا جب کہ ان کے بازو اور ٹانگیں باندھ کر فریز میں بند کر دیا۔ملزمان کا خیال تھا کہ دونوں لڑکیاں مر چکی ہیں۔تاہم سلائن کی دوست خود کو بچانے میں کامیاب ہو گئی اور تمام واقعہ سے پولیس کومطلع کیا۔