Live Updates

عمران خان کے پارلیمنٹ پر لعنت جیسے الفاظ کی مذمت کرتا ہوں

جمعہ 19 جنوری 2018 11:58

عمران خان کے پارلیمنٹ پر لعنت جیسے الفاظ  کی مذمت کرتا ہوں
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19دسمبر2018ء) :سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے پا رلیمنٹ کے لئے اچھے الفاظ استعمال نہیں کئے اور میں ان کی بھر پور مذمت کرتا ہوں لیکن اسی پارلیمنٹ کے بارے میں مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماء امیر ظفراللہ خان جمالی نے کہا تھا کہ اللہ کرئے اس پارلیمنٹ کو موت آ جائے لیکن اس وقت مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کسی نے کوئی کمنٹ نہیں کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ ایک جمہوری ادارہ ہے عمران خان نے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی اس کی گفتگو کے دو حصے تھے ۔پہلا جملہ ان کا یہ تھا کہ جو پارٹی ایک چور کو اپنا پارٹی صدر منتخب کر لے ، ایسی پارلیمنٹ پر لعنت لیکن ان کی گفتگو کا دوسرا حصہ یہی تھا کہ ایسی پارلیمنٹ پے لعنت ،میں ذاتی طور پر عمران خان کی پارلیمنٹ کے بارے میں اد ا کئے گئے الفاظ کی مذمت کرتا ہوں کیونکہ پارلیمنٹ میں بہت اچھے لوگ بھی موجود ہیں اور برے لوگ بھی موجود ہیں ۔پارلیمنٹ ملک میں جمہوریت کی علامت ہے اس لئے عمران خان کو اپنے الفاظ ادا کرنے کے لئے محتاط رہنا چاہے تھا ۔ مزید کیا کہا دیکھنے کے لئے دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات