پاکستان کلب بحرین کے زیر انتظام عالمی توانائی اور ماحولیاتی کونسل پاکستان چیپٹر کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 19 جنوری 2018 11:53

پاکستان کلب بحرین کے زیر انتظام عالمی توانائی اور ماحولیاتی کونسل ..
منامہ-بحرین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جنوری2018ءمیاں توصيف - نمائندہ خصوصی) پاکستان کلب بحرین کی طرف سے بحرین کے دورے پر آئے ہوئے عالمی توانائی اور ماحولیاتی کونسل پاکستان چیپٹر کے عہدیدار جن میں آصف شجاع خان صدر، انجینئر ندیم عارف، سمیع الزمان، محمد اصغر خان اور عامر یونس شامل تهے کے لئے انجنئیرنگ سوسائٹی جفیر کی بلڈنگ میں اعزازی تقریب منعقد گئی جس کا مقصد پاکستان میں توانائی کے ذرائع اور بڑھتی ہوئی ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی جاوید ملک سفیر پاکستان تهے اور معزز مہمانان گرامی میں انجنئیر مسعود الحرمی صدر انجنئیرنگ سوسائٹی بحرین اور انجنئیر سوزان العجوی ایکٹنگ ڈائریکٹر : ڈائریکٹوریٹ آف انوائرمنٹل پلاننگ اینڈ پالیسیز، سپریم کونسل فار انوائرمنٹ بحرین شریک ہوئے علاوہ ازیں پاکستان کلب کے عہدیدار انجنئیر ریحان احمد، محمد افضل بهٹی، قاری سمیع الرحمن، شاہد محمود، محمد شبیر، شیخ احمد یوسف، شوکت علی، کامران عباسی، قیصر ندیم اور بحرین میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیات شامل ہوئیں تقریب کے آغاز میں انجنئیر ریحان احمد کی طرف سے پاکستان میں توانائی کے ذرائع اور بڑھتی ہوئی ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے میں ایک جامع پریزینٹیشن دی گئی اس کے بعد مہمان خصوصی نے وفد کو خوش آمدید کہا اور معزز مہمانان کا تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا اور اپنے خطاب کے دوران پاکستان میں توانائی اور دیگر وسائل پر خاطر خواہ روشنی ڈالی جس میں موجودہ وسائل اور ان کی اہمیت اس کے علاوہ مستقبل میں ان وسائل کو بروئے کار لانے کی کاوش قابل ذکر ہے تقریب کے آخر میں تمام شرکاء کو عشائیہ دیا گیا

متعلقہ عنوان :