منوبھائی کی وفات ہر درددل رکھنے والے حساس انسان کے لئے بہت بڑا صدمہ، بڑاسماجی اور قومی نقصان ہے،خون کے عارضہ کا شکار بچوں کے لئے ان کی تڑپ سندس فاونڈیشن کی صورت میں صدقہ جاریہ ہے

وزیر مملکت اطلاعات ، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب

جمعہ 19 جنوری 2018 12:16

منوبھائی کی وفات ہر درددل رکھنے والے حساس انسان کے لئے بہت بڑا صدمہ، ..
ْاسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) وزیر مملکت اطلاعات ،نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے ملک کے ممتاز ادیب، دانشور، ، کالم نگار، ڈرامہ نویس ، صحافی اور سماجی کارکن منو بھائی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وفات ہر درد دل رکھنے والے حساس انسان کے لئے بہت بڑا صدمہ اور بہت بڑا سماجی اور قومی نقصان ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیرآباد سے منیر احمد قریشی کے نام سے جس بچے نے اس دنیا میں آنکھ کھولی تھی، عوامی خدمت کی تڑپ، انسانوں سے محبت، ان کے مسائل کو حل کرنے کے جذبے نے اسے منو بھائی بنادیا۔ انہوں نے علم وادب کے تمام شعبوں میں نام کمایا اور نوجوان نسل کو امید اور جستجو کا پیغام دے کر ان کی راہنمائی کے لئے کوشاں رہے۔خون کے عارضہ کا شکار بچوں کے لئے ان کی تڑپ سندس فاونڈیشن کی صورت میں صدقہ جاریہ ہے۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے مرحوم کی بلندی درجات اورپسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :