Live Updates

پارلیمنٹ سے متعلق عمران خان کا بیان ، فیصل جاوید خان نے تائید کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 جنوری 2018 11:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے پارلیمنٹ سے متعلق بیان نے سوشل میڈیا پر گذشتہ روز ہنگامہ برپا کیا ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان نے عمران خان کے اس بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس تو ایسی معلومات نہیں ہیں ۔ لیکن خاں صاحب نے بالکل ٹھیک کہا ہے۔

(جاری ہے)

بلکہ وہ تھوڑا چھوٹا لفظ استعمال کر گئے ہیں۔ پوری دنیا میں پارلیمنٹ ایک بلڈنگ کا نام ہے اس کے اندر جو لوگ ہیں ان کا کام قانون سازی کرنا ہے ، لیکن ہمارے یہاں جو لوگ پارلیمنٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں وہ اربوں روپے کی کرپشن کے مرتکب ہیں۔ قانون سازی چوروں کو پکڑنے کے لیے کی جاتی ہے لیکن یہاں تو پہلے سے ہی چور موجود ہیں۔ فیصل جاوید خان نے مزید کیا کہاآپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :