کرپٹ وزرا ء اور ارکان اسمبلی کے برے دن شروع ، نیب نے ثبوت اکھٹے کر لئے

جمعہ 19 جنوری 2018 11:26

کرپٹ وزرا ء اور ارکان اسمبلی کے برے دن شروع ، نیب نے ثبوت اکھٹے کر لئے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19دسمبر2018ء) :نیب اور حساس اداروں نے ہاؤسنگ کالونیوں ،بیرون ملک جائیداد یں اور منی لانڈرنگ کرنے والے وزرا کے خلاف ،ارکان اسمبلی اور اعلی بیورو کریٹس کے خلاف اہم ثبوت اکھٹے کر لئے ہیں ۔

(جاری ہے)

قومی اخبا ر میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق جن کے خلاف نیب کی جانب سے جلد کارروائی کی جا رہی ہیں ان میں 6سابق اعلی افسران بھی شامل ہیں جن کا تعلق اہم ترین ادروں سے ہے ،3وفاقی وزیر ،6سابق وزیر اور 12اعلی پولیس افسران بھی شامل ہیں ان تمام کے حوالے سے ثبوت اکٹھے کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

ان تمام لوگوں نے بے نامی جائیدادیں بنا رکھی ہیں اور ان وزراء نے مختلف کمپنیوں میں سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے ۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے نیب نے کافی حد تک ثبوت اکھٹے کر لئے ہیں ،چند دنوں میں نیب کی جانب سے 3وفاقی وزرا ء کو نوٹس بھی ملنے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :