راؤ انوار ہم تمھارا جینا حرام کر دیں گے،نوجوان پٹھان کی نقیب محسود کے قتل کے بعد راؤ انوار کو دھمکی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 19 جنوری 2018 11:19

راؤ انوار ہم تمھارا جینا حرام کر دیں گے،نوجوان پٹھان کی نقیب محسود ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ اخبار 19 جنوری 2018) نقیب محسود کے قتل کے بعد ایک پٹھان نے راؤ انوار کو سیدھی دھمکی دے دی۔تفصیلات کے مطابق نقیب محسود کے قتل کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے کافی غم و غضے کا اظہار کیا ہے۔لیکن ایک پٹھان نے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو سیدھی دھمکی دے ڈالی۔نوجوان پٹھان کا کہنا تھا کہ ہم سارا دن کراچی کے گٹر صاف کرتے ہیں۔

صبح سویرے گھر سے نکل کر رات کو دو بجے گھر لوٹتے ہیں تا کہ کراچی کو صاف ستھرا بنایا جا سکے۔ کیا یہ سب ہم اس لیے کرتے ہیں کہ ہمیں قتل کیا جائے۔

(جاری ہے)

نوجوان کا کہنا تھا کہ ایک پولیس والا پور صوبے پر حکمرانی کر رہا ہے۔ کل نقیب کے بچوں کو بتایا جائے گا کہ اس باپ تو بہت بڑا مجرم تھا۔کیا اس کے بچوں کو بھی قتل کر دیا جائے گا۔نوجوان کا کہنا تھا کہ سند ھ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ 2009میں تحریک طالبان کا ڈرائیور تھا تو پولیس اتنے سالوں سے کیا کر رہی تھی۔

نوجوان کا کہنا ہے کہ مارنا ہے تو سارے قبیلے کو مار ڈالو۔لیکن ہم آئیندہ کسی نقیب کی ماں کو نہیں رونے دیں گے۔نوجوان نے راؤ انوار کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ تم ہم سب کو مار ڈالو ورنہ ہم تمھارا جینا حرام کر دیں گے۔اورنقیب کے لئے انصاف کے حصول کی خاطر قانون کا ہر دروازہ کھٹکٹھائیں گے