مانسہرہ، جرائم پیشہ افراد سے تعلقات رکھنے کا الزام، 32 پولیس اہلکاروں نوکریوں سے برطرف

جمعہ 19 جنوری 2018 11:11

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) ڈی پی او مانسہرہ شہزاد ندیم بخاری نے محکمہ پولیس میں فرائض سے غفلت برتنے، جرائم پیشہ افراد سے تعلقات اور منشیات فروشوں کو معاونت فراہم کرنے کے الزام میں 32 پولیس اہلکاروں کو نوکریوں سے برطرف کر دیا، 86 پولیس اہلکاروں کے تبادلے کر دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او مانسہرہ نے چارج سنبھالنے کے بعد محکمہ پولیس میں محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سی پیک پر کام کرنے والے چینی اہلکاروں کی سکیورٹی پر مامور 16 پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی سے برطرف کر دیا۔

مختلف تھانوں کی حدود میں عرصہ دراز سے سیاسی سفارش پر براجمان،جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں سے تعلقات رکھنے والے پولیس اہلکاروں کو گھر بھیج دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلع کے 13 تھانوں کی حدود میں ڈی پی او مانسہرہ نے خفیہ طور پر منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکاروں کی بھی نگرانی شروع کر رکھی ہے، مزید پولیس اہلکاروں کی نوکریوں سے برطرفی کے امکانات بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :