گاڑی مالسہ کے مقام پر گہری کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق، ڈرائیور شدید زخمی

جمعہ 19 جنوری 2018 11:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) بیرن گلی سے ایبٹ آباد آنے والی مسافر کیری سوزوکی مالسہ کے مقام پر گہری کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ روز تھانہ بگنوتر کی حدود بیرن گلی سے ایبٹ آباد آنے والے کیری سوزوکی نمبر آئی ڈی بی8713- مالسہ کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجہ میں گاڑی میں سوار 2 افراد عبدالرشید ولد لال خان اور محمد اسحق ولد عبدالرحمن موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈرائیور عثمان ولد محمد ارشاد شدید زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کیلئے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے جاں بحق ہونے والے دو افراد کی نعشیں ورثاء کے حوالہ کردیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔