وویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹروں کا حاملہ خاتون کو داخل کرنے سے انکار، خاتون نے سیڑھیوں پر بچہ کو جنم دیدیا

جمعہ 19 جنوری 2018 11:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) وویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال ایبٹ آباد کے ڈاکٹروں نے مبینہ طور پر حاملہ خاتون کو ہسپتال میں داخل کرنے سے انکار کرتے ہوئے دھکے دیکر ہسپتال سے نکال دیا۔ غریب خاتون نے ہسپتال کی سیڑھیوں پر بچہ کو جنم دیدیا۔ غریب خاتون کے لواحقین نے ہسپتال عملہ کے رویہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ صحت کا انصاف کرنے کے دعویدار صوبائی حکومت سے ہسپتال کے ڈاکٹروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو مسماة (س) کو ڈیلیور کیلئے وویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مریضہ کے لواحقین کو کہا کہ مریضہ کیلئے فوری خون کا بندوبست کرو اور جب تک خون کا بندوبست نہیں ہوتا خاتون کو ہسپتال میں داخل نہیں کیا جائے گیا۔ ہسپتال کے عملہ نے خاتون کو ہسپتال سے باہر نکال دیا اور اس نے ہسپتال کی سیڑھیوں پر ہی خاتون نے بچہ کو جنم دیدیا۔ خاتون کے لواحقین نے صحافیوں کو بتایا کہ صوبائی حکومت صحت کے انصاف کے صرف دعوئوں تک محدود ہے۔ غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ ہسپتال کے انسانیت سے عاری ڈاکٹروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔