ضمنی بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے ایبٹ آباد کی تین یو سی سے 57 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

جمعہ 19 جنوری 2018 11:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) ضمنی بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے ایبٹ آباد کی تین یونین کونسلوں سے 57 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔ یونین کونسل کیہال سی21، یونین کونسل سلہڈ سے 18، یونین کونسل بکوٹ سی18 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے ضلعی ناظم، نائب ناظم سمیت ضلع و تحصیل کونسلوں کے ڈی سیٹ ہونے والے ممبران کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات جمع کروائے گئے، گذشتہ روز کاغذات جمع کرانے کی آخری تاریخ تھی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق یونین کونسل کیہال سے یونس عباسی، ساجد عباسی، سردار ذاکر، محمد سعید، عمیر انور، اسد جاوید، ملک گل نواز، راجہ محمد اقبال، رانا صفدر، خورشید محمد، لیاقت علی، بنارس عباسی، نذیر خان سواتی، محمد فرید ستی، رضوان الله، محمد رضوان، احتشام الحق، قیصر حفیظ، الطاف حسین، افتخار خان جدون نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

(جاری ہے)

یونین کونسل سلہڈ سے مبارک حسین، ارشد اقبال ربانی، سعید خان، افضال خان جدون، وقاص علی خان، لیاقت علی خان، مفتی نسیم حیدر، ساجد، محمد اقبال، محمد افضال، دلدار، طارق محمود، محمد آفتاب، ثاقب علی، چوہدری شکیل، شفیق عرف ڈی سی، راجہ سعید اور شہناز بی بی شامل ہیں۔ یونین کونسل بکوٹ سے شوکت ارباب، سردار محمد عثمان، ریاض احمد، ذوالفقار حسین، محمد ارشاد عباسی، راشد نصیر عباسی، عاصم سرور، محمد ظہیر، قاسم نسیم عباسی، باسط نسیم عباسی، محمد وحید، محمد فارس، محمد ذوالفقار، اشفاق کیانی، محمد ندیم، محمد زاہد، محمد تماز اور الله داد عباسی شامل ہیں۔