اہلیان ہزارہ نواز شریف سے دلی لگائو رکھتے ہیں، جلسہ میں شرکت کر کے عملی ثبوت پیش کریں گے، حبیب الله خان ترین

جمعہ 19 جنوری 2018 11:10

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما میجر (ر) حبیب الله خان ترین نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے ہری پور کے 600 دیہاتوں کیلئے سوئی گیس اور اہلیان ہزارہ کیلئے موٹر وے جیسے میگا پراجیکٹ کا تحفہ دیا، ہری پور کے غیورعوام محمد نواز شریف کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ جمعہ کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب کسی پر سخت کڑا امتحان آتا ہے تو وہ اپنے مہربانوں پر بھروسہ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب بھی کسی پر کڑا امتحان آتا ہے تو وہ شخص اپنے مہربانوں پر بھروسہ کرتا ہے، سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو لوگ چاہتے ہیں، نواز شریف نے ہری پور کے 600 دیہات میں سوئی گیس کی منظوری دیکر وفا کی اور موٹر وے جیسا تحفہ دیا جس پر ہری پور کے عوام محمد نواز شریف کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اہلیان ہزارہ نے بھی مسلم لیگ (ن) کے سربراہ کو کبھی مایوس نہیں کیا، ہری پور کے عوام نے ملک کی سب سے بڑی لیڈ کے ساتھ یہاں سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اہلیان ہزارہ نواز شریف سے دلی لگائو رکھتے ہیں اور وہ (آج) ہفتہ کو ہونے والے جلسہ میں شرکت کر کے اس بات کا عملی ثبوت بھی فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :