سعودی عرب ، خواتین سینماء گھرمیں پہلا پروگرام منعقد

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 19 جنوری 2018 10:58

سعودی عرب ، خواتین سینماء گھرمیں پہلا پروگرام منعقد
ریاض  (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2018ء)  مقامی ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں حدود شمالیہ صوبے کے معروف شہر عرعر میں جمعرات کو خواتین کے سینماء گھر میں پہلا پروگرام منعقد کیاگیا۔جس کا عنوان تھا " مزنہ و مزیونہ" ۔

(جاری ہے)

اس کا اہتمام محکمہ تعلیم نے فنون وثقافت کی انجمن کے تعاون سے کیا۔ دو مختلف نسلوں میں پیدا ہونیو الے اختلافات کو سادہ انداز میں اسٹیج پر دکھایا گیا اور موجودہ دور میں والدین کس ظرح سے اپنے اور اپنے بچوں کے درمیان اس نسل اور وقت کی وجہ سے پیدا ہونے والے اختالافات کو دور کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :