پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے آخری ون ڈے میچ میں پاکستان کو شکست کا سامنا

جمعہ 19 جنوری 2018 10:57

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے آخری ون ڈے میچ میں ..
روالپنڈی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19دسمبر2018ء) :پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لئے 272رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں پاکستان نے بھر پور بیٹنگ کا مظاہر ہ کیا لیکن پاکستان نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے جانے والے ہدف کو پورا نہیں کر پایا اور بری طرح سے شکست کا سامنا ہو ا ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 7وکٹوں کے نقصان پر271رنز بنائے ،لیکن پاکستان کے پلے بازوں نے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ انتہائی ناقص انداز میں کیا جس میں پاکستان کے فخر زمان  12، عمر امین  2، بابر اعظم 10، محمد حفیظ 6، سرفراز احمد 3 اور فہیم اشرف 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور پاکستانی ساری ٹیم 256رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی 

متعلقہ عنوان :