شاہد خاقان عباسی کے جتنے اسکینڈلز کھُلنا شروع ہو گئے ہیں لوگ عنقریب نواز شریف کوبھول جائیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 جنوری 2018 10:50

شاہد خاقان عباسی کے جتنے اسکینڈلز کھُلنا شروع ہو گئے ہیں لوگ عنقریب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2018ء) : نجی ٹی و ی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی رﺅوف کلاسرا نے کہا کہ سب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو درویش کہتے ہیں ، اس درویش نے ہمیں ڈیڑھ ارب روپے کا ٹیکا لگا دیا۔ بھینس بھینس کی بہن ہوتی ہے ۔ جتنے اسکینڈلز شاہد خاقان عباسی کے نکلنا شروع ہو گئے ہیں لوگ گذشتہ تمام وزرائے اعظم کو بھول جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اور پھر ایک وقت آئے گا کہ لوگ نواز شریف کو بھول جائیں گے ۔ ابھی ہم سب انتظار کریں کیونکہ ابھی بہت کچھ سامنے آنا باقی ہے۔ یہی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی دو لاکھ بہتر ہزار ڈالر اینگرو کو روزانہ دے رہے ہیں اور یہ انہی کی ڈیل ہے۔ عوام کو چُونا لگا رہے ہیں جبکہ سالگرہ پر ڈیڑھ سو روپے کا کیک کاٹ کر سادگی کی مثالیں قائم کر رہے ہیں اور ان کے حامی جگہ جگہ ان کی تصویر لگا کر ان کی تعریفوں کے پُل باندھ رہے تھے۔ رؤوف کلاسرا نے مزید کیاکہا آپ بھی دیکھیں: