آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے، پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان

جمعہ 19 جنوری 2018 10:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کالام اور پٹن میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :