امریکہ حافظ سعید کو دہشت گرد سمجھتا ہے پاکستان ان کے خلاف کاروائی کرئے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ کی بریفنگ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 19 جنوری 2018 10:10

امریکہ حافظ سعید کو دہشت گرد سمجھتا ہے پاکستان ان کے خلاف کاروائی کرئے۔امریکی ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 جنوری۔2018ء) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ حافظ سعید کو دہشت گرد سمجھتا ہے پاکستان ان کے خلاف کاروائی کرئے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ حافظ سعید 2008ءکے ممبئی حملوں کا سرغنہ ہے، جس میں متعدد افراد ہلاک ہوئے جن میں امریکی شہری بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسی رپورٹوں پر نظر پڑی ہے جن میں بتایا گیا کہ حکومت پاکستان نے حافظ سعید کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔ترجمان نے کہا کہ ہم نے پاکستانی حکومت سے اپنے تحفظات اور تشویش واضح طور پر بیان کر دیے ہیں‘ ہمارے خیال میں اِس فرد کے خلاف قانونی چارہ جوئی ہونی چاہیے۔نوئرٹ نے کہا کہ زیادہ دِن نہیں گزرے کہ پاکستانی حکومت نے انہیں نظربندی سے رہا کر دیا ہم سمجھتے ہیں کہ ان کے خلاف قانون کی عمل داری کی مکمل حدود کے تحت مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ا±نھیں 1267 فہرست میں شامل کر رکھا ہے، جو القاعدہ پر تعزیرات کی کمیٹی ہے، چونکہ وہ لشکر طیبہ سے منسلک ہیں، جسے غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے۔ اس لیے، میں لوگوں کی یاددہانی کے لیے بتاﺅں گی کہ یہ کون شخص ہیں، اور یہ بات واضح کروں کہ ہم نے حکومت پاکستان کو اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ تعلقات میں مشکل وقت ضرور آیا ہے۔ ترجمان نے اس توقع کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے معاملات کے حل کے لیے پاکستان زیادہ کام کرے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایسی بات ہے جس پر ہم ہمیشہ بالکل واضح رہے ہیں ہم نے پاکستان کے کچھ سکیورٹی فنڈ روکنے کا اعلان کیا ۔