Live Updates

پارلیمان کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال پر سیاسی جماعتوں نے عمران خان کی حمایت نہیں کی

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

جمعہ 19 جنوری 2018 02:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پارلیمان کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال پر سیاسی جماعتوں نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی حمایت نہیں کی۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمان ملک کا سب سے اعلیٰ ترین ادارہ ہے اور تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق رائے کا اظہار کرتے ہوئے اس قومی ادارے کے تقدس کو مذید مستحکم بنانے کے لیے ایک متفقہ قرارداد بھی منظور کی ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے اہتمام کردہ عوامی جلسے سے خطاب کے دوران استعفیٰ کا اعلان کرنے والے شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی میں اپنا استعفیٰ جمع نہیں کرایا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شیخ رشید احمد نے اپنا کارڈ تو کھیلا لیکن وہ اپنے مقصد کے حصول میں ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سمیت ہر ایک شہری کے لیے پارلیمنٹ کا احترام ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی گئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :