چین انڈوپیسفک علاقے میں انتشار انگیز قوت ہے، امریکی کمانڈر

جمعہ 19 جنوری 2018 01:50

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) امریکی فوج کی پیسفک کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل ہیری ہیرس نے کہا ہے کہ چین انڈو پیسفک علاقے میں انتشار انگیز قوت ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نئی دہلی میں سلامتی کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی کمانڈر نے کہا کہ خطے کے ممالک کو اپنی صلاحیتوں کے فروغ اور بحری خود مختاری کو یقینی بنانے کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے۔ کانفرنس میں جاپان کی فوج کے چیف آف سٹاف اور جوائنٹ سٹاف بھی شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :