انسانیت کی خدمت عظیم مشن ہے، ضلع لکی مروت کے دور دراز علاقوں میں دل جان فائونڈیشن کی ویلفیئر خدمات قابل تحسین ہیں، گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا

جمعہ 19 جنوری 2018 01:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت عظیم مشن ہے۔ دل جان فائونڈیشن کے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع لکی مروت کے دور دراز علاقوں میں فائونڈیشن کی طرف سے پیش کی جانے والی ویلفیئر خدمات قابل تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود فائونڈیشن نے 80 ہزار سے زائد غریب عوام کو صحت کی سہولیات مفت فراہم کی ہیں جبکہ فائونڈیشن بیوائوں اور غریب طلباء کو ماہانہ کی بنیاد پر وظائف بھی دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں کے عوام کو صحت اور ایجوکیشن کی سہولیات فراہم کرنا آسان کام نہیں ہے لیکن دل جان فائونڈیشن نے اس میدان میں محنت کے ساتھ کام کر کے اسے ممکن بنا دیا ہے۔ انہوں نے فائونڈیشن کو یقین دلایا کہ پسماندہ علاقوں میں ویلفیئر خدمات کیلئے فائونڈیشن کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :