آئین کے بغیر نہ ملک چل سکتا ہے نہ ہی ترقی ممکن ہے ، ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی چاہتے ہیں ، آئین سے ماورا کوئی اقدام قبول نہیں کریں گے ، جدوجہد کے ذریعے اسلامی فلاحی معاشرہ قائم کرناچاہتے ہیں،امیر جماعت اسلامی سراج الحق

جمعرات 18 جنوری 2018 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2018ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آئین کے بغیر نہ ملک چل سکتا ہے نہ ہی ترقی ممکن ہے ، ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی چاہتے ہیں ، آئین سے ماورا کوئی اقدام قبول نہیں کریں گے ، جدوجہد کے ذریعے اسلامی فلاحی معاشرہ قائم کرناچاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کی شکل میں امید کی شمع روشن کرنا چاہتے ہیں، 15فروری کو عوام سے رابطے کرنے کا فیصلہ کریں گے ۔ سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو متبادل نظام دینا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی بیرونی جارحیت کے مقابلے میں ہم ایک ہیں ۔

متعلقہ عنوان :