سپریم کورٹ نے 185 ملین ڈالر سکینڈل کے مرکزی ملزم ڈاکٹر مرزا ابرار بیگ کو ضمانت پر رہائی دیدی

جمعرات 18 جنوری 2018 23:22

سپریم کورٹ نے 185 ملین ڈالر سکینڈل کے مرکزی ملزم ڈاکٹر مرزا ابرار بیگ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2018ء) سپریم کورٹ نے 185 ملین ڈالر سکینڈل کے مرکزی ملزم ڈاکٹر مرزا ابرار بیگ کو ضمانت پر ہائی دے دی ہے یہ ضمانت سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ جسٹس قاضی حسین عیسیٰ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ضمانت دی ہے۔ابرار بیگ سمیت 16ملزمان پر نیشنل بینک بنگلہ دیش برانچ سی20ارب روپے ہتھیانے کا الزام ہے اور نیب نے تحقیقات کی تھیں۔

اس سکینڈل میں بنگلہ دیشی شہری بھی ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

20ارب کرپشن کے ملزم کو عدالت نی35لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہائی دی ہے تاہم احتساب عدالت میں ملزمان کے خلاف ریفرنس زیر سماعت ہے، ان پر الزام تھا کہ 2005سے 2012کے درمیان بنک افسران نے غیر قانونی طورپر بنگلہ دیشی شہریوں کو 185ملین امریکی ڈالر کے قرضے دئیے تھے۔ اربوں روپے کے قرضے والے بنک کے شعبہ ایچ آر ایم اینڈ اے جی کے سربراہ مرزا ابرار بیگ تھے جن کو جسٹس قاضی حسین یحییٰ نے ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ اس سکینڈل کی تحقیقات دفتر خارجہ نے نیب کے ساتھ تعاون کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :