مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر اشفاق احمد انتقال کر گئے

مرحوم چیئر مین اٹامک انرجی کمیشن رہے اور ایٹمی پروگرام میں کلیدی کردار ادا کیا

جمعرات 18 جنوری 2018 23:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2018ء) مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر اشفاق احمد انتقال کر گئے۔ مرحوم چیئر مین اٹامک انرجی کمیشن رہے اور ایٹمی پروگرام میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ مرحوم کو ملکی خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز، ہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز پاکستان کے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر اشفاق احمد وفات پا گئے۔

مرحوم ڈاکٹر اشفاق احمد سابق چیئر مین اٹامک انرجی کمیشن بھی رہے ۔ پاکستان مئی 1998ء میں جوہری قوت بنا تب ڈاکٹر اشفاق احمد چیئر مین پی اے ای سی تھے ۔ مرحوم نے ملکی جوہری پروگرام کی ترقی کے لئے کلیدی کاوشیں کی، پاکستان کے لئے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹر اشفاق کو نشان امتیاز، ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔۔

متعلقہ عنوان :