ممتاز کیمیا دان ڈاکٹر پروفیسر اقبال چوہدری سال 2017 کے بہترین سائنسدان قرار

ڈاکٹر اقبال چوہدری کا انتخاب پاکستان کے 4154 ایسے سائنس دانوں میں سے کیا گیا ،گزشتہ برس بہترین علمی و تحقیقی کام بڑی تعداد میں شائع کرایا یا پیش کیا تھا

جمعرات 18 جنوری 2018 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2018ء) پاکستانی کے ممتاز کیمیا دان ڈاکٹر پروفیسر اقبال چوہدری کو سال 2017ئ کے لیے ملک کا سب سے زیادہ ثمر آوراور علمی کام کرنے والے ماہر کا اعزاز دیا گیا ہے۔پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (پی سی ایس ٹی) نے اپنی ’موسٹ پروڈکٹو سائنٹسٹ آف پاکستان‘ ڈائریکٹری میں جامعہ کراچی میں واقع انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بایولوجیکل سائنس ( آئی سی سی بی ایس) کے سربراہ ڈاکٹر اقبال چوہدری کو سال 2017ئ کے لیے یہ اعزاز دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وہ کئی مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔ڈاکٹر اقبال چوہدری کا انتخاب پاکستان کے 4154 ایسے سائنس دانوں میں سے کیا گیا ہے جنہوں نے گزشتہ برس بہترین علمی و تحقیقی کام بڑی تعداد میں شائع کرایا یا پیش کیا تھا۔

(جاری ہے)

پی سی ایس ٹی کی ایک جیوری مسلسل اس عمل پر نظر رکھتی ہے اور گزشتہ 20 برس میں 8 کی تعداد میں ایسی ڈائریکٹری شائع کرچکی ہے جبکہ 2017ئ میں اس سلسلے کی نویں ڈائریکٹری منظرِ عام پر آئیہے۔

اس عمل میں سرکاری یا نجی اداروں، جامعات، کالجوں، تحقیقی اداروں میں کام کرنے والے محققین کے سائنسی کام کا جائزہ لیا جاتا ہے، نویں ڈائریکٹری میں ان افراد کے نام شامل ہیں جنہوں نے سال بھر سائنسی خدمات انجام دی ہیں، کسی بھی سائنس داں کا انتخاب کرتے وقت اس کی تحقیق کے معیار، اس کی مقدار اور اس کا اثر دیکھا جاتا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :