Live Updates

پنجاب پولیس کے ظالمانہ مقابلے ڈھکے چھپے نہیں ، سندھ کی سیاست زدہ پولیس کا حال بھی اچھا نہیں ، رائو انوار نے نقیب اللہ محسود نامی نوجوان کو کراچی میں قتل کردیا،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ٹویٹ

جمعرات 18 جنوری 2018 22:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کے ظالمانہ مقابلے ڈھکے چھپے نہیں ، سندھ کی سیاست زدہ پولیس کا حال بھی اچھا نہیں ، رائو انوار نے نقیب اللہ محسود نامی نوجوان کو کراچی میں قتل کردیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ پنجاب پولیس کے ظالمانہ مقابلے ڈھکے چھپے نہیں ، سندھ کی سیاست زدہ پولیس کا حال بھی اچھا نہیں ، رائو انوار نے نقیب اللہ محسود نامی نوجوان کو کراچی میں قتل کردیا، اس کو 7جنوری کو پولیس نے پکڑا تھا اور آج اس کو پولیس مقابلے میں قتل کردیا یہ مکمل طور پر ناقابل مذمت ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات