ہم اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں ، لبنان

جمعرات 18 جنوری 2018 22:42

ہم اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں ، لبنان
بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2018ء)لبنانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل جوزف آون نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چیف آف جنرل سٹاف آون نے مختلف مختلف ممالک کے لبنان میں فوجی مشنز پر مشتمل وفد سے ملاقات میں "اسرائیل سے خطرات" اور دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف گزشتہ برس سر انجام دیے گئی"کوہساروں کی صبح" نامی آپریشن کے بارے میں آگاہی کرائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سن 2006 میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان 34 دنوں تک جاری رہنے والی جنگ کو نکتہ پذیر کرنے والی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد پر عمل درآمد کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں، ہم جنوبی سرحدوں پر اقوام متحدہ کی امن قوت اور اس کی 1701 نمبر کی قرار داد کے ساتھ رابطے کی شکل میں استحکام کو قابل دوام کی ماہیت دینے کے لیے کوشاں ہیں، علاوہ ازیں ہم اسرائیل سے کی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔