چلتی مسافر بس میں آگ لگنے سے 52افراد جاں بحق

جمعرات 18 جنوری 2018 22:39

چلتی مسافر بس میں آگ لگنے سے 52افراد جاں بحق
آستانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2018ء) قازقستان میں چلتی مسافر بس میں آگ لگ گئی جس کے باعث 52افراد جاں بحق ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق قازقستان کی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ چلتی مسافر بس میں آگ لگ گئی جس کے باعث 52افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

بدقسمت بس کے صرف5مسافر ہی بس سے نکلنے میں کامبیاب ہوسکے ۔ ان افراد کو موقع پر ہی ریسکیو کے عملے نے طبی امداد فراہم کی۔حادثہ اکتوبے کے علاقے میں واقع ضلع ارگز میں پیش آیا۔مقامی ذرائع ابلاغ کاکہناہے کہ بس ازبک باشندوں کو سمارا، شمکنڈ روٹ سے روس لے جارہی تھی یا لارہی تھی۔

متعلقہ عنوان :