انتظار قتل کیس، لڑکی کا فائرنگ کرنے والے ملزمان کو پہچاننے سے انکار

نہیں جانتی ، فائرنگ کس نے کی ،گاڑی روکنے والے تمام افراد شکل سے ہی مشکوک لگ رہے تھے،مدیحہ کیانی کا پولیس کو تحریری بیان

جمعرات 18 جنوری 2018 22:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2018ء) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قتل ہونیوالے انتظار حسین کے ساتھ موجود لڑکی مدیحہ کیانینے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں نہیں جانتی ، فائرنگ کس نے کی ،گاڑی روکنے والے تمام سادہ لباس میں اور شکل سے ہی مشکوک لگ رہے تھے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو مدیحہ کیانی نامی لڑکی نے پولیس کو تحریری بیان دے دیا ہے، اگر وہ واقعے کے دوران محفوظ رہیں تو اس میں ان کا کیا قصور ہے۔واقعہ سے متعلق بتاتے ہوئے مدیحہ کیانی نے کہا کہ فائرنگ سے پہلے انہوں نے دو برگر خریدے تھے، گاڑی روکنے والے تمام سادہ لباس میں اور شکل سے ہی مشکوک لگ رہے تھے،مدیحہ کے مطابق ان لوگوں نے گاڑی کے اندر جھانک کر دیکھا اور کہا کہ وہی ہے ، اس کے بعد فائرنگ شروع ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :