ورکنگ بانڈری پر اشتعال انگیزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

بھارتی عزائم خطے کے امن کے لئے خطرہ ہیں، پاکستان کسی بھی جارحیت اور ملکی حدود کی خلاف ورزی کا دفاع کرنے کے ساتھ ساتھ جوابی کارروائی اپنا حق محفوظ رکھتا ہے،،احتجاجی مراسلہ

جمعرات 18 جنوری 2018 22:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2018ء) دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کرکے ورکنگ بانڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی اور دو پاکستانی خواتین کی شہادت پر شدید احتجاج کیا اور احتجاجی مراسلہ دیا ۔ جمعرات کو بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے ورکنگ بانڈری پر سیالکوٹ کے چھیراڑ اور کنڈن پور میں سول آبادی پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور 2 خواتین کی شہادت پر شدید احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

دفترخارجہ کے مطابق ڈی جی ساتھ ایشیا اینڈ سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکواحتجاجی مراسلہ بھی دیا جس میں کہا گیا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ایل اوسی و ورکنگ بانڈری پر صورتحال خراب ہورہی ہے، بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بانڈری کی خلاف ورزی کررہا ہے جو 2002 کے سیز فائر معاہدے سمیت عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے، بھارتی عزائم خطے کے امن کے لئے خطرہ ہیں۔ پاکستان کسی بھی جارحیت اور ملکی حدود کی خلاف ورزی کا دفاع کرنے کے ساتھ ساتھ جوابی کارروائی اپنا حق محفوظ رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :