بھارت میں24 سالہ خاتون اینکرو ماڈل کا مبینہ قاتل ایک ماہ بعد گرفتار

جمعرات 18 جنوری 2018 22:35

بھارت میں24 سالہ خاتون اینکرو ماڈل کا مبینہ قاتل ایک ماہ بعد گرفتار
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2018ء) بھارت میں 24 سالہ خاتون اینکر و ماڈل کے مبینہ قاتل کو ایک ماہ بعد گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انڈین میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے 24 سالہ ارپتا تیواری کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی بناء پر امیت ہزرا نامی شخص کو گرفتار کرلیا ہے جو کہ مقتولہ کا دوست ہے۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار کئے جانیوالے شخص کو قتل کرنے اور جائے وقوعہ سے ثبوت مٹانے کے الزام پر گرفتار کیا ہے اور اب اس شخص کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد پولی گراف ٹیسٹ بھی کیا گیا ہے جس میں ملزم سے جو سوالات پوچھے گئے ان کے جوابات میں تضاد پایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :