لودھراں ضمنی الیکشن پاک فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ، فوجی افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات حاصل ہو نگے

جمعرات 18 جنوری 2018 22:21

لودھراں ضمنی الیکشن  پاک فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ، فوجی افسران ..
لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2018ء) لودھراں میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 میں ضمنی الیکشن پاک فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فوجی افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہونگے، این اے 154 پر ضمنی الیکشن 12 فروری کو ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کی نااہلی کے نتیجے میں لودھراں سے خالی ہونے والی نشست این اے 154 پر ضمنی الیکشن 12 فروری کو ہوگا۔

ضمنی انتخاب پاک فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے جوان پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات ہونگے جب کہ فوج کے افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات بھی حاصل ہونگے۔ پاک فوج کو تعینات کرنے کیلئے مراسلہ وزارت دفاع کو ارسال کردیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :