راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں کرکٹ کلبوں کی سکروٹنی کا عمل شروع ہوگیا

جمعرات 18 جنوری 2018 22:21

راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں کرکٹ کلبوں کی سکروٹنی کا عمل شروع ہوگیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2018ء) راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں کرکٹ کلبوں کی سکروٹنی کا عمل شروع ہوگیاہے۔ راولپنڈی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایڈہاک کمیٹی آصف ظہیر نے بتایاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دسٹرکٹ راولپنڈی کی منسلک کلبوں کی سکروٹنی کے عمل کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سے منسلک نئی کلبوں کی سیکروٹنی کے لئے انفارمیشن ڈیٹا فارم کلبوں کے عہدیدار راولپنڈی سٹیڈیم سے حاصل کر کے 30 جنوری سے قبل پر کرکے جمع کروادیں تاکہ اس پر کارروائی کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :