کاروباری برادری کے مسائل کے حل کیلئے ایف پی سی سی آئی---’’ پنجاب بزنس سمپوزیم ‘‘ 23جنوری کو ہوگا

ٹیکس کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے کو ششیں اور کاروباری برادری کے ٹیکس کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل کی جائے گی

جمعرات 18 جنوری 2018 19:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2018ء) کاروباری برادری کے مسائل کے حل کیلئے ایف پی سی سی آئی---’’ پنجاب بزنس سمپوزیم ‘‘ 23جنوری کولاہور میں ہو گا۔ٹیکس کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے کو ششیں اور کاروباری برادری کے ٹیکس کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل کی جائے گی جس میں ہر ایسوسی ایشن اور چیمبر کے ممبران کی نمائندگی یقینی بنائی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین و نائب صدر چوہدری عرفان یوسف نے وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے گروپ لیڈرزاہد اقبال چوہدری کی قیادت میں آئے وہاڑی چیمبر کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ گورنمنٹ کو بھی سوچنا ہو گا کہ کاروباری برادری کو اعتماد میں لیے بغیر پالیسیز کامیاب نہیں ہو سکتی،بزنس کمیونٹی اور متعلقہ اداروں کے مابین رابطوں کو مزید بہتر بناتے ہوئے بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کے لیے مختلف حکومتی اداروں کے ساتھ بزنس کمیونٹی کے اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

عرفان یوسف نے مزید کہاکہ ایف پی سی سی آئی ہر سال بجٹ کے حوالے سے گورنمنٹ کو وفاقی اور صوبائی سطح پر تجاویز پیش کرتی ہے جن میں سے بیشتر کو بجٹ کا حصہ بنایا جاتا ہے ۔ رواں مالی سال بجٹ سے پہلے اور بعد میںنا صرف تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کی تجاویز لی جائیں گی بلکہ متعلقہ اداروں کو ان اجلاس کا حصہ بنایا جائے گا۔بجٹ کے حوالے سے پری بجٹ اور پوسٹ بجٹ کانفرنس کا انعقاد کر کے ٹیکس کے اداروں سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے مناسب حکمت عملی کی جائے گی ۔

ملک میں ایس ایم ای اور مینوفیکچرنگ سیکٹر مسلسل بد حالی کا شکار ہے جس کیلئے حکومتی سطح پر پالیسی کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ صنعتی فیڈرز کی غیرا علانیہ لوڈ شیڈنگ کو مکمل طور پر خاتمہ اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کی رینکنگ کوبہتر کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گئے ۔وہاڑی چیمبر کے گروپ لیڈرزاہد اقبال چوہدری نے کہاکہ ملک میں کاروبار کرنے کی آسانیاں پیدا کرنے کی رینکنگ کو بہتربنانے اورکاروبار کرنے کی لاگت کو کم کرنے کے لئے شفاف ، جامع، طویل المعیاد قابل عمل معاشی پالیسیوں کی تشکیل اور انکا نفاذ ضروری ہے جسکے لئے فیصلہ سازی کے اداروں اور کاروباری تنظیموں میں مضبوط تعاون ، مشاورت کو بہتر بنانا ہوگا۔

اجلاس میںوفد کے شرکاء سید بلال مصطفی،میاں اظہر شوکت،میاں عدیل افتخار،میاں شہباز اور میاں آصف رضا سمیت دیگر ممبران نے بھی کاروباری برادری کو در پیش مسائل کے حل کے لئے اپنی اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔۔

متعلقہ عنوان :